کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 163
اس دن روزہ نہیں ۔اگر کسی وجہ سے پہلے یہ روزے نہیں رکھ سکے تو حج کے فوراً بعد رکھ لیں زیادہ تاخیر نہ کریں ۔ مسئلہ :… قربانی کے بعد سر منڈوالیں یا بال چھوٹے کروالیں ۔ سر منڈوانا افضل ہے۔ (متفق علیہ) مسئلہ :… عورتیں اپنی چوٹی کے بالوں کو اکٹھا کرکے آخر سے تمام بالوں کو انگلی کے پَورے کے برابرکاٹ لیں ۔ ناخن بھی کاٹ لیں تو بہتر ہے۔ (زادالمعاد ۲/۲۷۰) مسئلہ :… بال کٹوانے کے بعد احرام کھول دیں اور خوشبو وغیرہ لگائیں ۔یہ تحلّل اول ہے۔اب میاں بیوی کے تعلقات کے سواتمام پابندیاں ختم ہوگئیں۔ مسئلہ :… جو لوگ قربانی کے لیے کوپن لیے ہوئے ہوں ، وہ جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد بال کٹوائیں اور احرام کھول لیں ۔