کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 162
((اَللّٰہُمَّ اِنَّ ہَذَا مِنْکَ وَلَکَ)) (صحیح مسلم) ’’یا اللہ! یہ تیری توفیق سے ملا اور تیری رضاء کے لیے دیا ہے۔ ‘‘ ((اَللّٰہُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ)) (صحیح مسلم) ’’اے اللہ! اسے میری طرف سے قبول فرما۔‘‘ مسئلہ :… قربانی کا گوشت خود بھی کھانااور دوسروں کو بھی کھلانا چاہیے۔ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ (مسلم) مسئلہ :… اگر قربانی دینے کی طاقت نہ ہو توتین روزے ایامِ حج میں اور سات واپس اپنے گھر جاکر یاحج کے بعد مکہ میں رکھ لیں ۔ توضیح:… یہ تین روزے قربانی کے دن سے پہلے رکھ لینے چاہیے۔ عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔ اس لیے کہ عرفہ کا دن حاجی کے لیے عید ہے۔ اس کے لیے