کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 161
مسئلہ :… اُونٹ کو نحر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا اگلا بایاں پاؤں اس کے گھٹنے سے باندھ کر اسے تین ٹانگوں پر کھڑا رہنے دیں ۔ اور اسے قبلہ رو کرلیں ۔اور اس کی گردن کو پیچھے کی طرف موڑ کر اس کی رَسی اس کی دُم سے باندھ دیں اور ذبح ونحر کی دعائیں کرتے ہوئے اس کی ٹانگوں کی جڑوں اور گردن کے آغاز میں موجود گڑھے میں خنجر یا برچھا مار دیں ۔ اونٹ کے لیے مستحب تو یہی طریقۂ نحرہے۔البتہ اسے بیٹھے بیٹھے ذبح کرنا بھی جائز ہے۔ (عمدۃ المفتین للنووی ۳/۳۰۷) مسئلہ :… قربان کو نحر یا ذبح کرتے وقت یہ اذکار و دعائیں پڑھیں : ((بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ)) (صحیح مسلم) ’’اللہ کے نام سے،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘