کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 160
تمتّع اور حجِ قِران والوں کے لیے واجب ہے۔( مسلم)
مسئلہ :… حجِ مفرد والوں پر قربانی واجب تو نہیں ؛ اگرقربانی کرلیں تو کارِ ثواب ہے۔ا ُونٹ اور گائے میں سات سات حاجی شریک ہو سکتے ہیں ۔بھیڑ ؛ بکری ؛ دنبہ ایک ہی آدمی کی طرف سے ہوگا۔
مسئلہ :… قربانی کا مسنون وقت جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد شروع ہوتا ہے اورچاردنوں یوم نحر وایامِ تشریق (۱۰، ۱۱، ۱۲،۱۳) تک رہتا ہے۔[جب کہ حنفیہ کے نزدیک بارہ قربانی کی آخری تاریخ ہے]۔(ابن حبان،دارقطنی)
قربانی کا مسنون طریقہ:
مسئلہ:… قربانی کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ جانور کو قبلہ رو کر کے (بائیں پہلو پر)لٹائیں اور اس کے دائیں پہلو پر اپنا پاؤں رکھیں ۔اور تکبیر کہتے ہوئے چُھری چلادیں ۔