کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 159
نے فرمایا:’’ جو اپنی قیمت میں مہنگی ہو،اور اس کے اہل خانہ کے ہاں سب سے نفیس اور عمدہ ہو۔‘‘ (بخاری)
مذکورہ بالا آیت کی تفسیر میں علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’یہ آیت قربانی کو پال پوس کر موٹا کرنے، اچھی قربانی کے انتخاب اور حسن اختیار پر دلالت کرتی ہے۔‘‘( فتح البر:۹/۱۰۴)
مسئلہ :… قربانی کے جانور کو خاص قسم کا نشان لگانا مستحب عمل ہے۔
مسئلہ :… بوقت ضرورت قربانی کے جانور پر سواری کی جاسکتی ہے۔
مسئلہ :… قربانی صرف گائے ؛ بیل؛ بھیڑ ؛بکری؛ دنبہ اور اونٹ کی ہی کی جاسکتی ہے۔
مسئلہ :… رمیٔ جمرہ کے بعد قربانی کریں ۔ یہ حج ِ