کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 158
’’اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے اللہ کے نام کی ادب والی چیزوں میں سے بنایا ہے ان میں تمھارا فائدہ ہے(دین ودنیاکا) جب وہ پاؤں بندھے کھڑے ہوں (نحر کے وقت ) ان پراللہ کانام لوپھر جب وہ اپنی کروٹوں پر گرجائیں توخود بھی ان میں سے کھاؤ اور صبر سے بیٹھنے والے فقیر اور مانگنے والے فقیر (کودو)۔ہم نے اس طرح ان جانوروں کو تمھارے بس میں کردیا ہے تا کہ تم شکر کرو۔اللہ کو نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ خون؛ لیکن اللہ تعالیٰ کو تمھاری پرہیزگاری پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ نے اسی طرح ان جانوروں کو تمھارے بس میں کر دیا اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے جو تم راہ پر لگا یا تم بھی اللہ تعالیٰ کی بڑائی کرو اورنیکوں کو بہشت کی خوشخبری دے۔‘‘
آیت کریمہ میں ’’البدن‘‘سے مراد اونٹ ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیاکہ کون سی قربانی افضل ہے ؟ آ پ