کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 157
قربانی کے احکام و مسائل
قربانی اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک بہت ہی پسندیدہ عمل ہے۔ جو کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ لَکُمْ فِیْہَا خَیْرٌ فَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہَا صَوَآفَّ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُہَا فَکُلُوْا مِنْہَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ کَذٰلِکَ سَخَّرْنٰہَا لَکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ oلَنْ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوْمُہَا وَ لَا دِمَآؤُہَا وَ لٰکِنْ یَّنَالُہُ التَّقْوٰی مِنْکُمْ کَذٰلِکَ سَخَّرَہَا لَکُمْ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰاکُمْ وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ ﴾ (الحج: ۳۶،۳۷)