کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 156
جوتے یا پتھر مارنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((إیاکم والغلو في الدین فإنما أہلک من کان قبلکم الغلو في الدین)) (مسلم) ’’ خبر دار!دین میں غلو سے بچ کر رہنا۔ بیشک جو لوگ تم سے پہلے تھے انہیں دین میں غلو کرنے نے ہلاک کردیا۔‘‘ مسئلہ:… جمرات کو گالی دینا اور برا بھلا کہنا ناجائز ہے۔ صحت مند اور قادر مرد اور عورت پر واجب ہے کہ وہ اپنی کنکری خود ماریں ۔ دیکھا گیا ہے کہ اچھے خاصے تندرست لوگ اپنی طرف سے وکیل مقرر کردیتے ہیں ۔ ایسا کرنا غلط ہے۔ ٭ ایسے ہی بلا عذر محض رش کی وجہ سے خواتین کی طرف سے وکیل مقرر کرنا جائز نہیں ۔ ایسی صورت میں دم لازم آجائے گا۔