کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 155
ہے۔ اس جمرہ کے پاس کھڑے ہوکر دعا کرنا بھی ثابت نہیں ۔جمرہ ٔعقبہ پر رَمی کرنے کے ساتھ ہی تلبیہ کہنا بند کر دیں ۔ (بخاری ومسلم)
مسئلہ :… منیٰ میں موجود حُجّاج کو نمازِ عید پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انکی رمی ہی عید کے قائم مقام ہوتی ہے۔(فتاویٰ ابن تیمیہ ۲۶/۱۷۰۔۱۷۱)
مسئلہ :…مستحب اعمال میں سے یہ بھی ہے کہ گیارہ ؛ بارہ اور تیرہ تاریخ کو پہلے دو جمرات کو کنکریاں مارنے کے بعد دائیں جانب ہو کر قبلہ رخ ہوکر خوب دعا کریں ۔ بڑے جمرہ کے بعد دعا کرنا ثابت نہیں ۔
رمی کی غلطیاں :
٭ بعض حضرات رمی کرتے ہوئے انتہائی غلو کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے بڑے بڑے روڑے اور