کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 154
٭ ۱۰ ذوالحجہ کو طلوع فجر کے بعد رمی کا وقت شروع ہوچکا ہے جو کہ غروب آفتاب تک رہیگا لہٰذا آپ جس وقت بھی وہاں پہنچیں کنکری مار سکتے ہیں ۔
٭ البتہ اتنا ضرور ہے کہ اگر آپ کو معلم کی طرف سے کوئی خاص وقت رمی کے لیے دیا گیا ہے تو اس کی پابندی کریں ۔ کیونکہ ایسا مفاد عامہ کے لیے اور رش ختم کرنے اور اس کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
٭ ۱۰ذوالحج(یومِ نحر) کو سب سے پہلے جمرۂ عُقبہ (بڑے جمرہ) پر رَمی کریں ،جو موٹے چنے سے ذرا بڑی سات کنکریوں سے ہوگی۔کنکریاں ایک ایک کرکے ماریں اور ہر کنکری مارتے وقت اللّٰہ اکبر کہیں ۔(صحیح مسلم) بعض علماء نے تکبیر کہنے کوواجب لکھا ہے۔
جمرات پر بڑے بڑے کنکر وپتھر اور جوتے مارنا روا نہیں