کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 153
2. قربانی کرنا۔ 3. بال منڈوانا یا کٹوانا۔ 4. بیت اللہ کا طواف کرنا۔ توضیح:…ان اعمال کو اس ترتیب کے ساتھ ادا کرنا سنت [عند الاحناف واجب ] ہے۔ اگر کوئی عمل کسی دوسرے عمل سے پہلے ہوگیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوگ آتے اور کوئی کہتا : اے اللہ کے رسول! میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوادیا۔کوئی کہتا : اے اللہ کے رسول! میں نے رمی سے پہلے قربانی کردی۔ اس دن کے اعمال میں تقدیم و تاخیر کے بارے میں جو بھی سوال کیا جاتاتو آپ فرماتے: (( افعل و لاحرج)) کرتے جاؤ؛ اس میں کوئی حرج نہیں ۔‘‘ [بخاری میں تفصیل دیکھیں ]