کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 152
کنکریاں منیٰ سے لے کر رمی کرلینا بھی جائز ہے۔ بعض لوگوں کا یہ اعتقاد رکھنا کہ یہ کنکریاں صرف مزدلفہ سے ہی چنی جاسکتی ہیں ،غلط ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ سے نکلنے کے بعد صحابہ کرام کو کنکریاں چننے کا حکم دیا تھا۔آپ کہیں سے بھی کنکری لے سکتے ہیں ۔
(التحقیق والایضاح ص۶۱)
٭ البتہ اتنی بات ضرور ہوگئی ہے کہ آج کل کے اس دور میں آپ کو ہر جگہ اتنی وافر کنکری نہیں ملے گی جتنی مزدلفہ میں مل جاتی ہے۔ وہاں سے کنکری لے لینے میں آسانی ضرور رہے گی۔
۱۰ ذوالحجہ اور منٰی میں آمد :
دس تاریخ کو چار کام کرنے ہیں ؛ جو اس ترتیب کے ساتھ ہیں :
1. بڑے جمرہ کی رمی کرنا۔