کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 151
٭ بغیر عذر یا مجبوری کے طلوع فجر سے قبل مزدلفہ سے نکل جانا۔
٭ بعض لوگوں کا ان کنکریوں کو دھونا ؛ ایسا کرنا ثابت نہیں ۔
تنبیہ:…عرفات اور مزدلفہ میں حاجی صاحب کو چاہیے کہ وہ کھانا کم سے کم کھائے تاکہ اسے بار بار قضائے حاجت کی ضرورت پیش نہ آئے اور اس کا وقت ضائع نہ ہو۔
مزدلفہ سے منٰی کی طرف :
بوڑھے، کمزور اور بیمار لوگوں کو اجازت ہے کہ وہ رات کے آخری پہر [چاند غروب ہوجانے کے بعد ]مزدلفہ چھوڑ کر چلے جائیں جب کے صحت مند اور تندرست لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ فجر تک وہیں رہیں ۔
روانگی سے قبل جمرہ ٔعقبہ پر رمی کے لیے سات یا کم وبیش کنکریاں چُن سکتے ہیں ۔اور اگلے دنوں میں روزانہ اکیس