کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 15
جو برسرعام خواتین و حضرات اوربچوں کی موجودگی میں بیان نہیں کرسکتا تھا۔
اس لیے میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ کوئی ایک ایسی مختصر کتاب تیار کی جائے جس میں ان مسائل کا اختصار کے ساتھ احاطہ کیا جائے۔ تاکہ حجاج کرام کے لیے ایک سہولت پیدا ہوجائے۔
اس مقصد کے لیے میں نے بعض مواقع پر مصادر اور مراجع کا ذکر مسئلہ کے ساتھ ہی کردیا ہے۔ اور بعض مواقع پر یہ اہتمام بوجوہ نہیں ہوسکا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی اس سے کہیں کتاب کا حجم نہ بڑھ جائے۔ اور قاری کے لیے اس کا مطالعہ دشوار نہ ہو جائے۔ تاہم یہ ضروری خیال رکھا ہے کہ تمام مسائل ثقہ علماء کی کتابوں سے اخذ کیے جائیں ۔ اس مقصد کے لیے میں نے صحاح ستہ کے بعد شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ