کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 149
قصرسے پڑھیں ،ایک آذان دیں اور دونوں نمازوں کے لیے الگ الگ اقامت کہیں ۔(صحیح بخاری)۔ نماز کے بعد وقت ضائع کیے بغیر آرام کریں ۔صبح نمازِ فجر افضل وقت میں ادا کرنے کے بعد مشعرالحرام کے پاس یا مزدلفہ میں کہیں بھی ذکر ودعا میں مشغول رہیں اور روشنی خوب پھیل جانے پر مگر طلوعِ آفتاب سے تھوڑا پہلے منیٰ کو روانہ ہو جائیں ۔ (صحیح مسلم) ٭ عاجزی و انکساری کے ساتھ خوب لمبی دعا کریں ۔ ٭ اچھی طرح صبح روشن ہونے تک مزدلفہ میں رہیں ۔ اگریہاں سے کنکریاں بھی جمع کرلیں تو اس میں آپ کے لیے آسانی ہوگی چونکہ یہاں پر وافر مقدار میں کنکریاں مل جاتی ہیں ۔ ٭ کثرت کے ساتھ توبہ و استغفار اور ذکر و اذکار کرتے