کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 148
٭ بعض حجاج کرام یہ سمجھتے ہیں کہ وقوف عرفات خطبہ حج سننے کے ساتھ ہی پورا ہو جاتا ہے، اور وہ واپس پلٹ جاتے ہیں ۔ [ایسا کرنا غلط ہے]
٭ بعض حجاج جبل رحمت پر چڑھنے اور دوسرے امور میں مشغول ہوکر دعا سے غافل ہوجاتے ہیں ۔
٭ بعض حجاج کا نمازیں اپنے اپنے اوقات پر پوری پوری پڑھنا۔ جب کہ آج کے دن حاجی کے لیے سنت جمع اور قصر ہے۔
مزدلفہ کو روانگی:
غروبِ آفتاب کا اطمینان ہوجانے کے بعدمید ان ِعرفات سے ( مغرب کی نماز پڑھے بغیر)تلبیہ وتکبیرات کہتے ہوئے اورذکر و اذکار کرتے ہوئے مزدلفہ کی طرف روانہ ہو جائیں ۔اور مزدلفہ میں مغرب وعشاء جمع تاخیر اور