کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 147
واجب جس کے ترک کی صورت میں دم واجب ہوگا۔ عرفات کی غلطیاں : ٭ حجاج کرام جو حج کی نیت سے عرفات میں موجود ہوں ، ان کے لیے روزہ رکھنا۔ [جب کہ انہیں چاہیے کہ افطار کریں ]۔ ٭ حجاج کا عبادت و تلاوت اور دعاؤوں کو چھوڑ کر گپ شپ اور دیگر امور میں مشغول ہوجانا [حالانکہ یہ وقت دعا کے لیے غنیمت ہے ]۔ ٭ دعا کے لیے لوگوں کا قبلہ کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے جبل ِ رحمت کی طرف رخ کرلینا۔ ٭ حجاج کرام کا وقوف عرفہ کے لیے وادی عرنہ میں کھڑے ہوجانا۔ حالانکہ یہ وادی عرفات میں داخل نہیں ۔ [حکم یہ ہے کہ عرفات میں داخل ہوا جائے]۔