کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 146
پر فخر کرتا ہے۔اور فرشتوں کو گواہ بنا کر کہتا ہے: میں نے ان سب کو بخش دیا۔(ابن حبان،مسنداحمد) عرفات کا وقت : ٭ افضل وقت:… عرفات میں وقوف کا افضل وقت نو ذوالحجہ کے زوال سے لے کر غروب آفتاب تک ہے۔ ٭ جائز وقت:… نویں ذوالحجہ کے سورج طلوع ہونے سے لے کر دسویں ذوالحجہ کی فجر کے طلوع ہونے تک۔ اگر کوئی انسان غروب آفتاب کے بعد ہی دس ذوالحجہ کی طلوع فجر سے پہلے پہلے عرفات پہنچ گیا تو اس کا حج بھی درست ہوگا۔ اگر کوئی انسان غروب آفتاب سے قبل عرفات سے نکل گیا تو اسے چاہیے کہ وہ واپس جائے اور غروب آفتاب کا انتظار کرے۔ بعض علماء کے نزدیک غروب تک وہاں رہنا