کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 145
ذات گرامی پر درود و سلام بھیجے۔ اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی معروضات پیش کرے۔ یوم ِعرفہ کے فضائل: اصل حج وقوف عرفہ ہی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :’’ حج عرفات میں وقوف کا نام ہے اور جو شخص مزدلفہ کی رات طلوع فجر سے پہلے عرفات میں پہنچ جائے تو اس نے حج کو پالیا۔‘‘ (سنن الترمذی و ابن ماجہ ) اس دن کے اور بھی بڑے فضائل احادیث میں بیان ہوئے ہیں ؛ جن میں سے چند ایک فضائل یہ ہیں : ٭ ’’کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ یومِ عرفہ سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے رہائی دے۔‘‘(مسلم) ٭ اس دن اللہ تعالیٰ اپنی شان و جلال کے مطابق آسمان ِ دنیا پرنازل ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے اہلِ عرفات