کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 144
میدانِ عرفات میں یہ دن ذکر اور دعائیں کرنے میں گزاریں ۔ آپ کوئی بھی دعا کرسکتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے۔ اور بہترین دعا جو مجھ سے پہلے انبیاء علیہم السلام نے کی اور جو دعا میں کرتا ہوں : (وہ یہ ہے): ((لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍٔ قَدِیْرٌ)) (مسلم) ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ۔ بادشاہی اس کے لیے ہے، اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ ٭ حاجی صاحب کو چاہیے کہ وہ آج کثرت سے توبہ و استغفار؛ ذکر واذکار اور تلاوت کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی