کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 143
عرفات اور منٰی میں قصر ہی پڑھیں ایساکرنا سنت ہے۔[حنفیہ کے نزدیک جو امام کے ساتھ نماز نہیں پاس کے وہ اپنے اپنے وقت پر اورپوری پوری نماز پڑھیں گے؛بشرطیکہ وشروط سفر سے نکل گئے ہوں ]۔ مسئلہ :… نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبل ِرحمت کے دامن میں وقوف فرمایا۔ اس کے اوپر نہیں چڑھے اور فرمایا کہ’’میں نے یہاں وقوف کیا ہے۔ البتہ سارامیدانِ عرفات ہی جائے وقوف ہے۔‘‘(صحیح مسلم) مسئلہ :… ۹ ذوالحج کا روزہ عام مسلمانوں کے لیے دوسال کے گناہوں کا کفّارہ ہے(صحیح مسلم)۔البتہ حاجیوں کے لیے یومِ عرفہ کا روزہ درست نہیں (خلاف سنت ہے) (بعض علماء نے اس میں تفصیل اور فرق بیان کیا ہے ؛ جس کے بیان کا یہ موقع نہیں )