کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 142
کی طرف روانہ ہوں ۔ممکن ہو تو عرفات سے پہلے وادیٔ عرنہ میں جائیں اور زوال آفتاب تک وہیں رہیں ۔ اور زوال کے بعد ساتھ ہی اگلی وادی نمرہ میں چلے جائیں جہاں آج کل مسجدِ نمرہ بنائی گئی ہے۔ وہاں نمازِ ظہر و عصر کی دودو رکعتیں (قصر) ایک آذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر کے وقت میں جمع تقدیم سے پڑھیں اور پھر عرفات چلے جائیں اور اگریہ ممکن نہ ہو تو سیدھے عرفات ہی چلے جائیں ۔(صحیح مسلم) توضیح:… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حج فرمایا توآپ نے مکہ مکرمہ میں بھی تین دن نماز پڑھائی۔یہ نمازیں آپ قصر پڑھتے رہے۔ جب کہ اہل مکہ اپنی نمازیں پوری کرتے رہے۔ جب یہی اہل مکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفات اور منٰی میں گئے توقصر کرنے لگے۔ کسی ایک نے بھی پوری نماز نہیں پڑھی۔لہٰذا اہل مکہ کو چاہیے کہ حج میں وہ