کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 141
لیتا ہے تو اسکا حج صحیح ہے،کیونکہ عذر کی وجہ سے منیٰ میں نہ رہ سکنے کی دلیل یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں چرانے والوں اور اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو پانی پلانے کی وجہ سے رخصت دے دی تھی۔ مسئلہ :… وہ لوگ جن کے خیمے مزدلفہ میں ہیں اس دور میں رش کی وجہ سے ان کا بھی یہی حکم ہے جو اہل منیٰ کا ہے۔ جیسے مسجد اگر بھر جائے تو باہر سڑک پر یا میدان میں نماز پڑ ھنے والوں کی جماعت بھی درست ہے۔ایسے ہی ان لوگوں کا منٰی سے باہر قیام درست ہے۔ بہت سارے علماء کرام کا یہی فتوی ہے۔ مسئلہ :… آج کے دن منیٰ کی حاضری سنت ہے۔ عرفات کو روانگی: ۹ذوالحج(یومِ عرفہ) کو سورج نکلنے کے بعد میدانِ عرفات