کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 140
احرامِ حج اور منیٰ کو روانگی:
جو حجاج کرام اس سے پہلے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں اور وہ حج تمتع کرنے والے ہیں توآج ۸ ذو الحجہ (یوم ِترویہ)کو اپنی رہائش گاہ سے غسل کر کے بدن کو خوشبو لگا کر (لَبَّیْکَ حَجَّا کہیں ؛ اور پھر تلبیہ کہتے ہوئے ) حج کا احرام باندھیں ؛اور افراد اورقران والے اسی سابقہ احرام میں ہی منیٰ کو روانہ ہو جائیں ۔ نمازِ ظہر و عصر،مغرب وعشاء اور اگلے دن کی فجر وہیں پڑھیں ۔ (مسلم)
یہاں ظہر وعصر اور عشاء قصر کرکے اپنے اپنے وقت پر پڑھنا سنت ہے، اور اس میں مقامی و آفاقی حُجّاج میں کوئی فرق نہیں ۔
( التحقیق و الایضاح ص۲۷)
اگر کثرتِ حُجّاج اوررش و بھیڑ کی وجہ سے کسی کو منیٰ میں جگہ نہ ملے تووہ منیٰ کے آخری حصے میں منیٰ سے باہر خیمہ لگا