کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 139
حج تمتع: … اشہرالحج میں میقات سے احرام باندھ کر صرف عمرہ کی نیت کی۔
یہ سبھی لوگ مکہ مکرمہ پہنچ کر بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کریں گے۔حج تمتع والا بال کٹوا یا منڈوا کر حلال ہوجائے گا۔ جب کہ حج قران اور افراد کرنے والے احرام میں ہی رہیں گے۔ یہاں تک کہ آٹھ ذوالحجہ آجائے۔
حج افراد کرنے والا طوف اور سعی کو مؤخر بھی کرسکتا ہے۔ قران والا نہیں ۔ اس لیے کہ اس پر دو طواف اور دو سعی ہیں ۔ ایک طواف اور سعی عمرہ کی، اور ایک طواف اور سعی حج کے لیے۔
مسئلہ :… اگر کسی نے حج افراد یا قران کا احرام باندھا، وہ مکہ مکرمہ پہنچ کر اسے حج تمتع سے تبدیل کرسکتا ہے۔ حج افراد والا طواف شروع کرنے سے قبل اسے حج قران سے تبدیل کرسکتاہے۔