کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 137
5. مقام ابراہیم علیہ السلام کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھنا۔
6. صفا اور مروہ کی سات چکرلگاکر سعی کرنا، سعی صفا سے شروع ہو کر مروہ پر ختم ہوگی۔
7. مردوں کے لیے بال مونڈوانا یا کتروانا اور عورتوں کے لیے صرف کتروانا۔
[ماخوذ از عمرہ کے احکام و آداب از ابن عثیمینؒ، ص۷۰]
مسئلہ :… دوران طواف یا سعی اگر فرض نماز یا نماز جنازہ آجائے تو نماز پڑھ کر وہیں سے دوبارہ شروع کریں جہاں پر آپ رک گئے تھے۔ نئے سرے سے شروع کرنے کی ضرورت نہیں ۔
مسئلہ :… صفا اور مروہ مسجد میں داخل نہیں ۔ اگر سعی کے وقت صفیں وہاں تک نہ پہنچی ہوں تو نماز پڑھنے کے لیے مسجد کے اندر آکر صفوں میں شامل ہوجائیں ۔