کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 136
آجائے؛کیونکہ حج و عمرہ کے اعمال حرم میں ادا ہوتے ہیں ۔ مسئلہ :…اگر واپس آنا نا ممکن ہو تو اس پر ’’ دم‘‘ ہوگا ؛ وہ بھی کسی کے ذریعہ سے حرم میں ہی دینا ہوگا۔ مسئلہ :…معتمربال حلق یا قصر کروانے سے پہلے حلال نہ ہوگا۔ اگرچہ اس نے چادریں اتار کر عام لباس بھی پہن لیا ہو۔ عمرہ کے اعمال کا خلاصہ: 1. جس طرح جنابت سے پاکی حاصل کرنے کے لیے غسل کیا جاتا ہے اسی طرح غسل کرنا اور خوشبو لگانا۔ 2. احرام کے کپڑے تہبند اور چادر پہننا (صرف مردوں کے لیے) خواتین جو بھی کپڑے چاہیں پہن سکتی ہیں ۔ 3. طواف شروع کرنے تک لگاتار تلبیہ پکارنا۔ 4. خانہ کعبہ کا سات چکر طواف کرنا، جو حجر اسود سے شروع ہوگا اور وہیں پر ختم ہوگا۔