کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 135
بال کٹوانے یا منڈوانے کی غلطیاں : ٭ آج کل بالکل اس بات کا دھیان نہیں رکھا جاتا کہ بال کاٹنا یا منڈوانا دائیں جانب سے شروع کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ سنت عمل ہے اور ایسے ہی کرنا چاہیے جیسے مسنون ہے تاکہ اس پر اجر و ثواب مل سکے۔ ٭ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ محرم اپنے سر کے یا کسی دوسرے کے سر کے بال نہیں کاٹ سکتا۔ جب کہ محرم حالت احرام سے باہر آنے کے لیے دوسروں کے اورخود اپنے بال بھی کاٹ سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ۔ میاں بیوی کے بال کاٹ سکتا ہے۔ مسئلہ :… اگر کسی انسان نے سعی کے بعد بھو ل کر احرام کھول دیا، تو اسے چاہیے کہ دوبارہ احرام باندھ کر بال کٹوا دے۔ اور اگر حدود حرم سے باہر چلا گیا ہے تو واپس