کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 134
نے تین بار رحمت کی دعا فرمائی ہے جب کہ بال کٹوانے والوں کے لیے صرف ایک بار۔ اور سنت یہی دو طریقے ہیں جن پر اجر مل سکتا ہے۔ مردوں کے لیے صرف چند جگہوں سے قینچی سے بال کاٹ لینا جائز نہیں ہے۔ البتہ عورتیں چوٹی کے بال پکڑ کر انگلی کے پُور کے برابر کاٹ لیں ۔ اس کے ساتھ ہی احرام کھول دیں ،آپ کا عمرہ مکمل ہوا۔
مسئلہ :… اگر قینچی سے چند جگہوں سے بال کاٹ لیے تو بعض علماء کے نزدیک یہ انسان احرام سے باہر تو ہو جائے گا، مگر اسے سنت کے مطابق عمرہ کرنے کا ثواب نہیں ہوگا۔
مسئلہ :… سر کے بال منڈواتے یا کٹواتے وقت سنت یہ ہے کہ پہلے دائیاں جانب آگے بڑھایا جائے، اور پھر بائیاں جانب۔