کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 133
٭ دو سبز لائٹوں کے درمیان عورتوں کا دوڑنا۔ جب کہ ان کے لیے سنت عام چال چلنا ہے۔
٭ صفا اور مروہ پر کھڑے ہوکر بیت اللہ کی طرف منہ کرکے ہاتھوں سے اشارہ کرنا۔ اس کی کوئی دلیل نہیں ۔ جب کہ سنت یہ ہے کہ قبلہ رو ہو کر تکبیر و تحمید کہے، اور اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے۔مسنون دعا کا بیان اس سے پہلے گزر چکا ہے۔
٭ بعض لوگوں کا سعی کے بعد بھی دو رکعت نماز پڑھنا اسکی کوئی اصل نہیں ۔
بال کٹوانا یا منڈوانا:
جب مروہ پر پہنچ کرسعی مکمل کرلی گئی تو اب سرکے بال منڈوا لیں یا سارے سر کے بال کٹائی کروالیں ۔ منڈوانا افضل ہے۔ سر کے بال منڈوانے والوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم