کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 132
ہے۔ مگر احتیاط رہے کہ عورت اس حالت میں مسجد میں داخل نہ ہو۔ صفا و مروہ کی سعی کے لیے طہارت و وضوء شرط نہیں ہے۔طہارت کا ہونا افضل ہے۔ مسئلہ :… طواف کی طرح ہی سعی بھی پیدل ہی افضل ہے،مگر بوقت ِ ضرورت سواری(وہیل چیئر) کا استعمال بھی جائز ہے۔ سعی کی غلطیاں : ٭ یہ خیال کرنا کہ سعی اس وقت تک مکمل نہ ہوگی جب تک پہاڑی کے اوپر تک نہ چڑھ لیں ۔ ٭ یہ خیال کرنا کہ سعی کا چکر صفا سے شروع ہوکر واپس صفا پرہی ختم ہوگا ( جیسا کہ طواف میں حجر اسود سے واپس حجر اسودتک ایک چکر ہوتاہے) جب کہ صفا سے شروع ہونے والا چکر مروہ پر ختم ہوجاتا ہے۔