کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 131
کوئی بوڑھا یا کمزور نہ دوڑ سکے تو کوئی حرج نہیں )۔
مسئلہ :… صفا ومروہ کی سعی کے دوران کوئی بھی دعاء؛ توبہ و استغفار ذکر و اذکار،درود وسلام پڑھ سکتے ہیں ۔کوئی خاص متعین چیزدعا اس بارے میں نہیں۔ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہ دعا بھی منقول ہے :
((رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ،اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ))
’’اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، تو غالب اور صاحب ِ کرم ہے۔‘‘(مصنف ابن ابی شیبہ)
صفا کی طرح ہی مروہ کے بھی اوپر چڑھ جائیں اور وہاں بھی صفا والا ذکر اور دعائیں کریں ۔ صفا سے مروہ تک ایک اور مروہ سے صفا تک دو اور اسی طرح سات چکر مروہ پر مکمل ہوں گے۔
مسئلہ :… حیض و نفاس والی عورت کا سعی کرنا جائز