کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 130
اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود ِبر حق نہیں ، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اکیلے نے تمام سرکش جماعتوں کو شکست دی۔‘‘(تین بار یہ دعا پڑھیں ) (صحیح مسلم)
مسئلہ :… اب یہاں قبلہ رخ ہوکر اپنے لیے خوب دعائیں کریں ۔ دعا کے بعد صفا سے نیچے اتر کرمروہ کی جانب اتریں ۔ جب سبز ستونوں کے پاس پہنچیں تو پہلے ستون سے دوسرے ستون تک تیز دوڑ کر چلیں ،جب اگلا سبز ستون [لائٹ]آ جائے تو پھر آہستہ آہستہ چلنے لگیں اور مروہ تک پہنچ جائیں ۔ (صحیح مسلم)
[اب اس کے برابر اوپر ہری روشنائیاں لگائی گئی ہیں ]
توضیح:… یہ تیز دوڑنا صرف مردوں کے حق میں سنت ہے، جب کہ خواتین اپنی طبعی چال چلتی رہیں گی۔ (اگر