کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 128
واجب سمجھتے ہیں ۔ ایسا ہر گز نہیں ۔ اگر وہاں پر جگہ نہ ملے تو پوری مسجد میں جہاں بھی جگہ مل جائے دو رکعت پڑھ لیں ؛ اس میں کوئی حرج نہیں ۔
٭ ایسے ہی مقام ابراہیم علیہ السلام کو چومنا اور بوسہ دینا بھی جائز نہیں ۔برکت دینا صرف اللہ کا کام ہے۔ اور اس کی شریعت پر عمل کرنے سے برکت آتی ہے ؛ بدعات ایجاد کرنے سے نہیں ۔
سعی کے احکام:
مسئلہ :… سعی کا آغاز کرنے کے لیے صفا پہاڑی کے اوپر تک چلے جانا مسنون و افضل ہے۔صفا پر چڑہتے ہوئے یہ آیت پڑھیں :
﴿اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ﴾ (البقرہ:۱۵۸)
’’بیشک صفا و مروہ اللہ کے شعائر و نشانیوں میں سے ہیں ۔‘‘