کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 126
چھوا جاسکتاہے : حجر اسود اور رکن یمانی۔
امام احمدرحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک روایت نقل کی ہے کہ ’’انہوں نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا، تو امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تمام کونوں کو چھونے لگے، اس پر ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ ان دونوں کونوں کو کیوں چھوتے ہیں جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نہیں چھوا، تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس گھر کا کوئی حصہ نہیں چھوڑنا چاہیے، اس پرحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت پڑھی:
﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ﴾ (الاحزاب: ۲۱)
’’تمہارے لیے رسول اللہ میں بہترین نمونہ ہے۔‘‘
(یعنی آپ کا ایسا کرنا خلاف سنت ہے، جس میں کوئی کامیابی