کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 123
پر چھوڑا تھا۔ مسئلہ :… وہ انسان جو کسی دوسرے کو وہیل چیئر پر یا کندھے پر اٹھا کر طواف یا سعی کرا رہا ہو ؛ ان دونوں کا طواف یا سعی مکمل ہوگئے۔ اعادہ کی ضرورت نہیں ۔ طواف کی غلطیاں : ٭ بعض حضرات حجر اسود سے پہلے ہی طواف شروع کردیتے ہیں ۔ حالانکہ واجب یہ ہے کہ حجر اسود کو بائیں کندھے کے مقابل کرکے طواف کی ابتداء کریں ، اور پھر اسی جگہ پر چکر ختم کریں ۔ ٭ بعض لوگ طواف کے ہر چکر کے لیے کوئی نہ کوئی خاص دعا پڑھتے ہیں ۔ ایسا کہیں بھی ثابت نہیں ہے۔ بس رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان کی دعا ثابت ہے جس کا ذکر گزر چکا۔