کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 122
آفتاب تک؛ زوال کا وقت، اور عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک کے اوقات) بیت اللہ کا طواف کرنا، طواف کی دورکعت پڑھنا جائز ہے۔ (ابو داؤد) مسئلہ :… اکثر لوگ نمازیوں کے سامنے سے گزرنے میں احتیاط نہیں برتتے۔ جہاں تک ممکن ہو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مسئلہ :… زمزم پی کر پھر حجرِ اسود کا استلام( بوسہ دیں ، چُھوئیں یا اشارہ ) کریں تاکہ طواف کا اول وآخر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح استلام پر ہی ہو۔ اور پھر باب ِ صفا سے صفا پرچلے جائیں ۔ (صحیح مسلم) مسئلہ :… اگر طواف یا سعی کے دوران فرض نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے فرض نماز باجماعت ادا کی جائے۔ اور اس کے بعد طواف یا سعی کو وہیں سے شروع کیا جائے جہاں