کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 121
مقام ابراہیم علیہ السلام پر آجائیں اور یہ پڑھیں :
﴿وَاتَّخِذُوْامِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلّٰی﴾ (البقرہ:۱۲۵)
’’اور مقام ابراہیم علیہ السلام کو جائے نماز بناؤ۔‘‘
مقامِ ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھ کردو رکعت نماز پڑھیں ۔
اگررش اور بھیڑ کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو تو پھر سارے حرم میں کہیں بھی یہ دو رکعتیں پڑھی جاسکتی ہیں ۔اگر بھول جائیں تو حرم یا خارج ازحرم کہیں بھی انکی قضاء بھی ممکن ہے۔سنت یہ ہے کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قُلْ یَا اَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ اور دوسری رکعت میں قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھنا مسنون ہے۔ اس کے بعد دعا کی جائے۔ اگر رش زیادہ ہو تو دعا مختصر کریں ۔
مسئلہ :… ممنوعہ اوقات میں نماز:(نماز فجر سے طلوع