کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 120
’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔‘‘
باقی سارے چکر اور ساتوں ہی چکروں میں قرآن ِکریم اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ کوئی بھی دعا کریں ،چاہے اپنی اپنی زبان میں دعائیں مانگیں ، کوئی حرج نہیں ۔سات چکروں کے لیے الگ الگ جو سات دعائیں تجویز کی گئی ہیں ،انکے ’’چکر‘‘ میں نہیں آنا چاہیے۔
مسئلہ :…اگر انسان بھول جائے کہ اس نے کتنے چکر لگائے ہیں تو کم عدد کو بنیاد بناکر باقی چکر پورے کرلے۔ مثلًا ایک آدمی کو یاد نہیں کہ اس نے تین چکر لگائے ہیں یا چار؟ تو اسے چاہیے کہ تین کو بنیاد بناکر چوتھا چکر لگائے اور باقی طواف مکمل کرلے۔
مسئلہ :…طواف کے سات چکروں سے فارغ ہو کر