کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 119
مسئلہ :… دورانِ طواف بلا ضرورت اورلا یعنی گفتگو نہ کریں ، کیونکہ طواف بھی نماز ہی ہے،البتہ اس میں جائز گفتگو حلال ہے۔(ترمذی)
مسئلہ :… طواف کے کسی بھی چکر کے لیے کوئی خاص دعا نہیں ، سوائے رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان والی دعا کے۔ تاہم پھر بھی لوگوں کی آسانی کے لیے اس کتاب کے آخر میں کچھ مسنون دعائیں دی جاری ہیں جن سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مسئلہ :… رکن ِ یمانی اور حجر ِ اسودکے درمیانی حصہ میں یہ دعا کریں :
﴿رَبَّنَااٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (البقرہ:۲۰۲)