کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 118
مسئلہ :… حجر اسود اور بابِ کعبہ کی درمیانی دیوار ’’ملتزم‘‘کے ساتھ چمٹنا،اس پر چہرہ،سینہ،ہاتھ اور بازو لگانا اور دعائیں کرنا بھی مسنون عمل ہے.(ابوداؤد،ابن ماجہ)
اس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ، البتہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دخول ِ مکہ کے وقت یعنی طواف کے ساتھ ہی کسی وقت ملتزم کے ساتھ بھی لپک کر دعا کرلیتے تھے۔( مناسک الحج والعمرہ ص۲۳)
مسئلہ :… طواف،حطیم (حجر ِاسماعیل علیہ السلام کا نیم دائرہ) کے باہر سے گزر کر کرنا چاہئے تاکہ پورے بیت اللہ کا طواف ہوجیسا کہ حکم ہے۔
مسئلہ :… حجر ِ اسود،رکنِ یمانی اور ملتزم کے سوا پورے بیت اللہ کے کسی بھی حصہ کو بوسہ دینا یا چُھونا یا اشارہ کرناسنت سے ثابت نہیں ہے۔
(مناسک الحج والعمرہ ص۲۲)