کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 117
مسئلہ :… طواف نماز کی طرح ہے۔ اس کے لیے طہارت و وضوء شرط ہے۔ حیض و نفاس کی حالت میں طواف نہ کیا جائے۔
توضیح:…اگر کسی انسان کو دوران طواف وضوء کی حاجت پیش آگئی۔ تو اس کو چاہیے کہ دوبارہ وہیں سے شروع کرے جہاں پر اس نے چھوڑا تھا۔ مثلًاتین چکر کے بعد اس انسان کا وضو فاسد ہوگیا۔اب وضوء کے بعد وہیں تین سے آگے شروع کرے گا۔ اگر پورے سات چکر دوبارہ لگالیے تو بھی کوئی حرج والی بات نہیں ۔
آج کل حجر اسود اور رکن یمانی کو خوشبو لگائی جاتی ہے۔ لہٰذا حالت احرام میں کسی بھی خوشبو والی چیز کو چھونے سے گریز کریں ۔ عام حالت میں انہیں چھوئیں اور حجرہ اسود کو بوسہ بھی دیں ، اس سے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔