کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 116
ایک مستحب عمل کی خاطر حرام کا ارتکاب نہ کریں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا : ’’ اے عمر ! تم ایک طاقتور انسان ہو، حجر اسود پر رش نہ کرناجس سے تم کمزور کو تکلیف دو۔ اگر تمہیں موقع ملے تو حجر اسود کو چھو لینا، ورنہ دور سے اشارہ کرکے اللّٰہ اکبر، اور لا إلہ إلا اللّٰہ کہتے ہوئے آگے بڑھ جانا۔‘‘ [رواہ احمد، صححہ الالبانی]
مسئلہ :… صرف پہلے طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنا یعنی پھدک پھدک کر اور اپنے شانوں کو حرکت دے کر چلنا سنت ہے۔ مگر عموماً اس میں لاپرواہی کی جاتی ہے۔ باقی چاروں چکر عام میانہ روی کی چال چلتے رہیں ۔
مسئلہ :… عورتوں کے لیے رمل نہیں ؛ صرف مردوں کے لیے ہے۔