کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 114
ازلی بادشاہی کے ساتھ شیطانِ مردود سے پناہ مانگتا ہوں ۔ ‘‘ ’’ یا اللہ !میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ ‘‘
مسئلہ :… مسجد حرام کا تحیۃ المسجد طواف ہے۔،لہٰذا یہاں داخل ہوتے ہی تحیۃ المسجد کی دورکعتیں نہ پڑھیں بلکہ طواف شروع کر دیں ۔ہاں اگر کوئی فرض نماز رہتی ہے تو وہ پہلے پڑھ لیں ۔
مسئلہ :… جب مطاف میں طواف کرنے کے لیے اتریں تو سنت یہ ہے کہ اپنے احرام کو بائیں کندھے پر اس طرح ڈالیں کہ اس کا دوسرا کنارہ دائیں کندھے کے نیچے سے گزارتے ہوئے واپس بائیں کندھے پر ڈال دیں ۔ اسے اضطباع کہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اضطباع صرف اور صرف طواف کی حالت میں کیا جاتا ہے۔ طواف سے پہلے یا بعد میں اضطباع کرنا خلاف سنت ہے۔