کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 113
جب بیت اللہ [مسجد الحرام] تک پہنچیں تو :
٭ ممکن ہو توباب السلام سے ہوتے ہوئے(ورنہ کسی بھی دروازہ سے) مسجد حرام میں داخل ہوں ۔ مسجد میں داخلے کے وقت دائیاں قدم پہلے اندر رکھیں اور یہ دعا پڑھیں :
((اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ،اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ)) (مسلم)
’’اے اللہ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود ورحمتیں نازل فرما۔ اے اللہ! میرے لیے رحمتوں کے دروازے کھول دے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ میں دعا فرمایا کرتے تھے:
((اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِوَجْہِہٖ الْکَرِیْمِ وَ بِسُلْطَانِہٖ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ))
(( اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ))
’’عظمت والے اللہ اور اس کے وجہِ (رخِ)کریم اور اس کی