کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 112
اللہ نظر آجائے، اور پھر ہاتھ اٹھا کر خوب لمبی دعا کرے۔ 5. سنت یہ ہے کہ سعی بھی طہارت اور پاکیزگی میں ہو۔ 6. دوران سعی ذکر و اذکار اور تلاوت واستغفار میں مشغول رہے، فالتو باتوں اور کاموں سے اجتناب کرے۔ 7. مروہ پر بھی ویسے ہی کرے جیسے صفا پر کیا تھا۔ 8. مردوں کو چاہیے کہ دو ہری بتیوں کے درمیان خوب دوڑ کر گزریں ، عورتیں نارمل چال چلتی رہیں ۔ عمرہ کا بیان جب آپ مکہ مکرمہ پہنچیں تو یہاں کی تعظیم کا اور اپنے آنے کے مقصد کا خوب خیال رکھیں ۔ اور کوشش کریں کہ آپ کا ہر ایک عمل سنت کے مطابق ادا ہو۔