کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 110
2. تکبیر کہتے ہوئے حجر اسود کا بوسہ لینا یا استلام کرنا۔ 3. رکن یمانی کا استلام کرنا۔ 4. طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنا اور باقی چار میں عام اعتدال کی چال چلنا۔ (یہ عمرہ اور حج کے پہلے طواف میں ہے )۔ 5. اضطباع کرنا۔ یہ صرف پہلے طواف(قدوم) میں ہے۔ 6. دوران طواف دعا اور ذکر میں مشغول رہنا۔ 7. اگر مشقت نہ ہو تو بیت اللہ کے قریب تر رہنا۔ 8. طواف کی دو رکعت نماز پڑھنا۔ 9. پہلی رکعت میں سورہ کافرون اور دوسری میں سورہ اخلاص کا پڑھنا۔ 10. دو رکعت نماز کے بعد زمزم پینا اور چلو بھر کر سر پر ڈالنا۔ 11. ایک بار پھر واپس حجر اسود کا استلام کرنا۔