کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 109
رہ جائے تو اس قدر ثواب میں کمی واقع ہوتی ہے، اس پر اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔اس سے دم یا کفارہ لازم نہیں آتا۔ حج اور عمرہ کا مسنون طریقہ: ویسے تو اس پوری کتاب میں آپ کو جو بھی رہنمائی ملے گی، وہ سنت کے مطابق ارکان حج و عمرہ ادا کرنے کے لیے ہوگی۔ تاہم اس موقع پر چند ایک اعمال کو نمبر وار اور ترتیب کے ساتھ دیا جارہا ہے تاکہ حاجی بھائی کے سمجھنے میں آسانی رہے، اوروہ بصیرت کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں اعمال حج و عمرہ ادا کرسکے۔ طواف کا سنت طریقہ: 1. طواف قدوم۔[حج قران اورافراد کرنے والے کے لیے]