کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 107
حج کے واجبات:
حج کے سات واجبات ہیں :
1. میقات سے احرام باندھنا۔
2. غروب آفتاب تک وقوف عرفات کرنا۔
3. مزدلفہ میں رات گزارنا۔[صبح کے وقت پہنچ جانا بھی کفایت ہے]۔
4. ایام تشریق کی راتیں منیٰ میں گزارنا۔(حنیفہ کے نزدیک سنت ہے)۔
5. جمرات کو کنکریاں مارنا۔
6. سر کے بال منڈوانا یا چھوٹے کرانا۔[صرف ٹک لگانا بدعت ہے]
7. طواف وداع۔(حیض اورنفاس والیوں کو رخصت ہے )