کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 106
7. محرم کا ہونا:… اگر غیر محرم کے ساتھ جاکر حج کرلیا، حج تو ہوجائے گا، مگر غیر محرم کے ساتھ سفر کرنے کا گناہ سر پر ہوگا۔
8. عدت سے استبراء :… عورت طلاق یا بیوگی کی عدت میں نہ ہو۔
حج کے ارکان :
حج کے چار ارکان ہیں :
1. اعمال حج میں داخل ہونے کی نیت کرنا یہی احرام ہے۔
2. وقوف عرفات۔
3. طواف افاضہ۔
4. صفا مروہ کے درمیان سعی کرنا۔[حنفیہ کے نزدیک واجب ہے]